اداکارہ صبا فیصل کی عیدالاضحیٰ کی فیملی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئیں

اداکارہ صبا فیصل کی عیدالاضحیٰ کی فیملی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئیں


پاکستانی معروف سینئر اداکارہ و سابقہ نیوز پریزینٹر صبا فیصل کی فیملی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

صبا فیصل کی بیٹی اداکارہ سعدیہ فیصل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کے مکمل میکے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی طرح صبا فیصل کے چھوٹے بیٹے ارسلان کی جانب سے بھی اہلیہ، والدہ اور بہن کے ہمراہ خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن پر صارفین کی نظر ٹھہر گئی ہے۔

تصاویر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبا فیصل کے بچوں نے عیدالاضحیٰ ایک ساتھ خوب جوش و خروش کے ساتھ منائی ہے۔

ان نئی تصاویر پر صارفین کی جانب سے کمنٹ کیے جا رہے ہیں جن میں متعدد کا کہنا ہے کہ صبا فیصل کی چھوٹی بہو امید سے لگ رہی ہیں، ناصرف صارفین ان پوسٹس پر اداکارہ کو عید کی مبارک باد دے رہے ہیں بلکہ چھوٹے بیٹے کے یہاں جَلد ننھے مہمان کی متوقع آمد پر بھی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں