اداکارہ سونیا حسین فلم ٹچ بٹن میں اپنے کردار سے مطمئن کیوں نہیں؟

اداکارہ سونیا حسین فلم ٹچ بٹن میں اپنے کردار سے مطمئن کیوں نہیں؟


پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ معاوضہ وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے میں فلم ٹچ بٹن میں اپنے کردار سے مطمئن نہیں ہوں۔

پاکستان کی نئی آنے والی فلم ٹچ بٹن کے حوالے سے سونیا حسین کا کہنا ہے انہوں نے کئی مرتبہ فلم کے پروڈیوسرز کو ان کے معاوضہ دینے کے حوالے سے کہا لیکن ان کو اور انکی ٹیم کو مطالبے کو نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹرینڈ ہے کہ فن کاروں کو معاوضہ وقت پر نہیں دیا جاتا۔ کسی کو یہ قدم اٹھانا تھا میں نے یہ قدم اٹھایا اور قانونی نوٹس عروہ حسین کو بھیجا۔

اداکارہ نے کہا کہ عروہ حسین کو نوٹس اس لیے بھیجا کیوں کہ فلم کو سائن کرنے کا معاہدہ میرے اور عروہ کے درمیان ہوا تھا۔

سونیا حسین نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ میں ہر ایک نے خوب محنت کی ہے، شوٹ کے دوران فرحان زخمی بھی ہوئے اور ایک گانے کے شوٹ کے دوران میرے پاوں میں کیل چب گیا تھا جس کی وجہ سے خون بھی بہت نکلا۔

اداکارہ نے کہا کہ فلم میں اتنی محنت کرنے کے باوجود بھی میں اپنے کردار سے مطمئن نہیں ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں فلم کی پروموشن کا حصہ بھی نہیں بنوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں