پاکستانی معروف اداکارہ سونیا مشال کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اداکارہ نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ہمراہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی ہے۔
اداکارہ کی انسٹا پوسٹ کے مطابق وہ آئندہ ستمبر میں اپنے ہاں ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔
سونیا مشال نے اپنی پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی پہلی اولاد سے ملنے کے لیے نہایت پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سونیا مشال پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد سپر ہٹ ڈراموں ’نیلی زندہ ہے‘، ’صنف آہن‘، ’رنگریزا‘ اور ’تو عشق ہے‘ میں کر رکھا ہے۔
اداکارہ سونیا مشال نے 2022ء کی فروری میں سادگی کے ساتھ نکاح کر لیا تھا۔