پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
سجل علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید کلر کی میکسی زیب تن کی ہوئی ہیں جس میں وہ اور بھی حسین لگ رہی ہیں۔
اس سے قبل سجل علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں ۔
شیئر کی گئی تصاویر میں سجل علی نے کالے رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ سجل علی انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔
معروف اداکارہ متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔