اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا

اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا


عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس پنجاب میں سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں تعلیم، صحت، کھیل اور فن سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

حکومت نے اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی کو سول اعزازت سے نواز دیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس سندھ میں بھی سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔

یوم پاکستان پر اداکار عدنان صدیقی اورقادر بخش مٹو کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا جبکہ تھر سے تعلق رکھنے والی مائی دہائی کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں