بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ اور کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی زینت امان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنا ڈیبیو کرلیا۔
اب وہ بھی انسٹاگرام نہ صرف استعمال کرینگی بلکہ اس کے ذریعے انڈسٹری کے لوگوں، اپنے فینز اور فلم بینوں سے رابطے میں رہیں گی۔
انہوں نے انسٹا گرام پر عام گھریلو اور پرسکون لباس زیب تن کیے تصویر لگائی ہے۔
سن 1970 کے عشرے کی مقبول ترین اداکارہ جو اب 72 برس کی ہیں، انہوں نے آج ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ وہ 70 کے عشرے میں فلموں میں کام کرنے والی غالباً واحد خاتون اداکارہ ہیں جو اب انسٹاگرام یوزر بنی ہیں۔
انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ وہ اب عہد حاضر کی نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی۔
واضح رہے کہ زینت امان آخری بار 2019 کی فلم پانی پت میں ایک چھوٹے سے کردار میں نظر آئی تھیں۔
انٹرنیٹ صارفین نے انسٹاگرام پر زینت امان کا خیرمقدم بھی کیا۔