پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہزارا نور عباس کی اپنی جذباتی مداح کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں زارا نور کو مداح کہتی ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں اور یہ کہتے ہی ان کے گلے لگ جاتی ہیں۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ زارا نور عباس اور اداکارہ عروہ حسین ٹورانٹو میں سیر سپاٹوں میں مصروف تھیں۔
زارا نور عباس کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں عروہ حسین کو بھی دیکھا گیا تھا ۔
ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ہم ٹورانٹو میں موجود ہیں اور کیاکنگ کے لیے جارہے ہیں۔
کیاکنگ کرتے ہوئے زارا نور کو بہت ڈر لگا اور وہ انسٹرکٹر سے ساحل پر واپس لے جانے کو کہہ رہی تھیں۔
گزشتہ دنوں زارا نور عباس نے مداحوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیا تھا۔
اداکارہ نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں ناظرین کو ازدواجی زندگی کے بارے میں چند اہم مشورے بھی دیے۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر آپ شادی سے صرف رومانٹک ڈنر چاہتے ہیں تو شادی کرنے کے بارے میں ہرگز نہ سوچیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ لیکن اگر آپ ایک خاندان کی ذمے داری قبول کرنے اور اس کی قدر کرنے کے لیے تیار ہیں تو شادی کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں۔
زارا نور عباس نے کہا کہ آپ کو پہلے یہ جاننا چاہئیے کہ آپ زندگی میں کیا چاہتے ہیں اور آپ کی ترجیحات کیا ہیں، پھر اس کے مطابق فیصلہ کریں۔
واضح رہے کہ اداکارہ زارا نور عباس اس وقت ہونے والے ایوارڈ شو 2022 میں شرکت کے لیے ٹورانٹو میں موجود ہیں۔