اداکارہ ریما خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


پاکستان کی معروف فلم اسٹار ریما خان نے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کر دیا۔

اداکارہ ریما نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو عُمر اور زندگی کے فرق سے آگاہ کردیا ہے۔

ریما خان نے اپنی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ اپنے مداحوں کو ایک معنی خیز پیغام دیتی نظر آرہی ہیں۔

ریما خان نے ویڈیو میں کہا کہ عُمر اور زندگی کے فرق کا جواب بہت خوبصورت سا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جو اپنے پیاروں کے بغیر گُزرے وہ عُمر ہے اور جو اپنے پیاروں کے ساتھ گُزاری جائے وہ زندگی ہے۔

دوسری جانب ویڈیو کے علاوہ ریما خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے پیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ریما نے زندگی میں رنگوں کی اہمیت بتاتے ہوئے لکھا کہ رنگ ایک ایسی طاقت ہے جو انسان کی روح پر اثر انداز ہوتی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ کبھی کبھی ہمیں اپنی زندگی کو سنوارنے کے لیے رنگوں کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔

اُنہوں نے اپنی ایک اور تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ پیلا رنگ چمکتے سورج، خوشی اور اُمید کو بیان کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہیش ٹیگ StayHome اور StaySafe بھی استعمال کیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ریما خان نے کہا کہ آپ بھی پیلے رنگ سے خود کو چمکائیں۔

https://www.instagram.com/p/CCVnJ43JOEc/?utm_source=ig_web_copy_link


اپنا تبصرہ لکھیں