پاکستانی اداکارہ دانیہ انور کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
دانیہ انور نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ مزاحیہ انداز میں بتا رہی ہیں کہ ’کس طرح زندگی بے چینی اور تناؤ کے بغیر گزاری جاسکتی ہے۔
وائرل ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ دانیہ انور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔