اداکارہ حمیمہ ملک بھی ”میرا دل یہ پکارے آجا” کے بخار میں مبتلا؛ ڈانس ویڈیو وائرل

اداکارہ حمیمہ ملک بھی ”میرا دل یہ پکارے آجا” کے بخار میں مبتلا؛ ڈانس ویڈیو وائرل


پاکستان کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک بھی مشہور ری مکس گانے میرا دل یہ پکارے آجا کے بخار میں مبتلا ہوگئیں۔

اس ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نئے ٹرینڈ کا آغاز ہوگیا جس میں متعدد افراد اپنی ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں۔

بھارت سے بھی اس ٹرینڈ پر متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں، حتیٰ کہ گزشتہ روز اداکارہ کترینہ کیف کو بھی اس وائرل ٹرینڈ کا حصہ بنتے دیکھا گیا۔

اب اداکارہ حمیمہ ملک بھی اس گانے پر روبوٹک ڈانس کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر عائشہ نے لتا منگیشکرکے گانے ’میرا دل یہ پُکارے آجا‘ پر رقص اپنی دوست کی شادی میں اس کی خواہش پرکیا تھا، جو کہ وائرل ہوگیا اور پوری دنیا میں ابھی اس گانے کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں