اداکارہ جویریا عباسی نے اپنے نئے پروجیکٹ کی ویڈیو شیئر کردی، مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے

اداکارہ جویریا عباسی نے اپنے نئے پروجیکٹ کی ویڈیو شیئر کردی، مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے


پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جویریا عباسی اکثرسوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے نئے پروجیکٹ ’مین کہانی‘ کی ویڈٰو شیئر کی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ہندو مذہب پر اداکاری کر رہی ہیں جس میں وہ پہلے مندر میں قدم رکھتی ہیں اور انہیں مندر کی گھنٹی بجاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جویریا عباسی نے سرخ رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے جبکہ ماتھے پر سندور بھی لگایا ہوا ہے۔

جویریا عباسی کی یہ ویڈیو میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے کہا کہ ہمیں ہر مذہب کا احترام کرنا چاہیے تو کسی نے انہیں ہندو کردار ادا کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں