اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے ہاں بیٹی کی پیدائش


بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑیبپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ بپاشا باسو نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹی کا نام ‘دیوی باسو سنگھ گروور’ رکھا گیا ہے۔

بپاشا باسو کی انسٹا گرام پوسٹ پر بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ جوڑے کی جانب سے رواں برس اگست میں تصدیق کی گئی تھی کہ دونوں جلد والدین بننے والے ہیں۔

بپاشا نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جا رہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنا دیا”۔

انہوں نے لکھا کہ “ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں”۔

خیال رہے کہ بپاشا اور کرن نے 2016 میں شادی کی تھی جبکہ جوڑے کے گھر شادی کے 6 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں