کراچی:
اداکارہ ایمان سلیمان گزشتہ ہفتے سید جمیل حیدر رضوی کے ساتھ سادہ سی تقریب میں نکاح کے بندھن میں بندھی تھیں۔ تقریب میں نہ تو زیادہ مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا اور نہ ہی شوبز سے وابستہ کوئی مشہور شخصیت نظر آئی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ ایمان سلیمان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
ایمان سلیمان کی رخصتی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں ایمان سفید لہنگے اور خوبصورت کام والے ڈوپٹے میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ ان کے شوہر جمیل حیدر رضوی بھی اس موقع پر جامنی رنگ کے سادہ کرتے پاجامے میں نظر آئے۔
واضح رہے کہ ایمان سلیمان نے چند روز قبل انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نکاح کی تقریب سادہ رکھی تھی۔ میں اورجمیل رخصتی کی تقریب بھی سادگی سے چاہتے تھے لیکن آپ اپنے گھر کے بڑوں اور بزرگوں سے بحث نہیں کرسکتے لہٰذا ہم اپنے بڑوں کو اس بات پر راضی کرنے میں ناکام رہے کہ ہم شادی کی ساری تقریبات سادگی سے منعقد کرنا چاہتے ہیں۔