اداکارہ اُشنا شاہ کی ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

اداکارہ اُشنا شاہ کی ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اُشنا شاہ کی ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ “میں اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں، اپنی شناخت سے پیار کرتی ہوں، اپنے ہم وطن پاکستانیوں سے محبت کرتی ہوں”۔

انہوں نے کہا کہ “لیکن جب یہاں بیک وقت گیس اور بجلی نہ ہو، پیٹرول کی قلت ہو اور یو پی ایس زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے بیٹھ رہا ہو، گھر میں توانائی کا کوئی ذریعہ نہ ہو جبکہ مجھے کافی پینے کی ضرورت ہو، ایسے میں ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہے”۔

ایک صارف نے کہا کہ “مشکل وقت ہی میں ملک کو ہماری زیادہ ضرورت ہوتی ہے” جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کی بات سے اتفاق کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں