لاہور:
وسیم علی عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن شاہین سے گزشتہ سال جولائی میں پسند کی شادی کی تھی لیکن اطلاعات ہیں کہ وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دے دی ہے جس کی تصدیق لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست نے بھی کی ہے۔ وسیم علی نے خود بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انجمن کو پہلی طلاق دے دی ہے تاہم انہوں نے طلاق کی وجوہات بتانے سے انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے اس حوالے سے لکی علی اور انجمن کے مشرکہ فلمی دوست نے بھی طلاق دئیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
یہ پڑھیں: اداکارہ انجمن 64 سال کی عمرمیں ایک بارپھررشتہ ازدواج میں منسلک
واضح رہے کہ وسیم علی عرف لکی علی اور انجمن گزشتہ سال جون میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جب کہ انجمن شاہین کو اُن کے شوہروسیم لکی نے حق مہرکے طور پر دو کروڑ روپے، ہنڈا کار، دو کنال کا گھر، اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 20 پلاٹس دیئے ہیں۔