پاکستان کی نامور اداکارہاشنا شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں جس میں انہیں غیر مناسب لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل تصاویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اشنا شاہ پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ہی لباس میں ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے دیکھنے کے بعد صارفین ناراضگی کا اظہار کر رہے تھے۔
تصاویر دیکھیں:
گزشتہ دنوں اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ نے متعدد سپر ہٹ پاکستانی ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔