اداکارہ ارمینہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکارہ ارمینہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع


پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ ارمینہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

حال ہی میں ارمینہ خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے گھر میں آنے والے ننھے مہمان کی اطلاع دی۔

شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ نے ہلکے خاکی رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ارمینہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ماں بننے کے مرحلے کو اپنے لیے زندگی کا سب سے خوبصورت اور بڑا پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔

اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ 2020 کے آغاز میں فلم ’جانان‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے دوست فیصل خان سے شادی کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں