اداکاروں سے زیادہ فٹبالرز کو جانتی ہوں، کرینہ کپور کا انکشاف

اداکاروں سے زیادہ فٹبالرز کو جانتی ہوں، کرینہ کپور کا انکشاف


نامور بھارتی اداکارہ و اسٹار اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اب فلمی ستاروں کے بجائے فٹبالرز کے بارے میں زیادہ جانتی ہیں۔ 

کرینہ نے اپنی بدلتی عادت کا تمام تر سہرا اپنے بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کو دے دیا۔

 کرینہ کپور اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں اکثر بات کرتی رہتی ہیں اور حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور گھریلو زندگی کے بارے میں توازن پر بات کی۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ میرے لڑکوں کےلیے اب کرکٹ اور فٹبال نے مرکزی جگہ لے لی ہے۔ میں اب اداکاروں سے زیادہ فٹبالرز کے بارے میں جانتی ہوں جیسا کہ ایرلنگ ہالینڈ اور ہیری کین وغیرہ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکوں کی ماں ہونے کے باعث میری دلچسپیوں میں بھی تبدیلیاں آئی ہیں۔ میں ان کے جذبات میں گھل مل گئی ہوں۔ ان بچوں کی دنیا کا حصہ بننا ایک خوبصورت احساس ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے اکتوبر 2012 میں سیف علی خان سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کے ہاں 20 دسمبر 2016 کو پہلے بیٹے تیمور جبکہ 21 فروری 2021 کو دوسرے بیٹے جہانگیر کی پیدائش ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں