پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار احمد علی بٹ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں موجود اقرباپروی کی حمایت کر دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو کلپ میں اداکار کو شوبز انڈسٹری میں موجود اقربا پروی کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل کلپ میں اداکار سے سوال کیا جاتا ہے کہ جس طرح پڑوسی ملک میں نیپوٹزم نے فلم انڈسٹری و تباہ کیا، ان کی رائے میں کیا پاکستانی انڈسٹری میں نیپوٹزم ہے اور اگر ہے تو ا کے اثرات کس طرح مرتب ہو رہے ہیں؟
اداکار احمد علی بٹ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں فلم انڈسٹری تباہ نہیں ہوئی بلکہ پروان چڑھی ہے اور نیپوٹزم والے بچوں نے ہی فلم انڈسٹری کو پروان چڑھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقرباپروی سب جگہ ہے جب ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر اور انجینئر کا بیٹا انجینئر بن سکتا ہے تو پھر ایکٹڑ کا بیٹا ایکٹر کیوں نہیں بن سکتا؟