لاہور:
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلیے ڈھاکا پلاٹون کی ٹیم کو جوائن کرنے والے پاکستانی اوپنر نے سلہٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو دورہ پاکستان کے لئے قائل کرنے کی کوشش میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا حوالہ بھی دیا۔
اس پر ایکسپریس کے ایڈیٹر سپورٹس سلیم خالق نے ٹوئٹ کیا کہ احمد شہزاد نے پاکستان کا کیس اچھے انداز میں پیش کیا، یہی بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، یہاں آئیں اور ہماری مہمان نوازی کا لطف اٹھائیں۔
احمد شہزاد نے سلیم خالق کا پیغام ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی پچز، مہمان نوازی اور کھانے بہترین ہیں، چائے تو ”شاندار” ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے رہائی کے بعد وطن واپسی پر پاکستانی چائے کی بڑی تعریف کی تھی۔ بعد ازاں یہ واقعہ سوشل میڈیا اور میڈیا پر بھارتیوں کی چھیڑ اور چائے کا جملہ ایک ضرب المثل کی طرح عام ہوگیا۔