احسان اللہ نے بھارتی پیسر عمران ملک کے ریکارڈ توڑنے پر نظر جمالیں

احسان اللہ نے بھارتی پیسر عمران ملک کے ریکارڈ توڑنے پر نظر جمالیں


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے احسان اللہ نے بھارتی پیسر عمران ملک کی (157 کلومیٹر فی گھنٹہ) رفتار سے کروائی جانے والی گیند بازی کو ریکارڈ توڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

پی ایس ایل سیزن 8 کے دوران اپنی جارحانہ فاسٹ بولنگ سے شہرت پانے والے ملتان سلطانز کے احسان اللہ نے کہا کہ “الحمدللہ، میں اب تک کی اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، میری باؤلنگ کی رفتار 155 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور مجھے امید ہے کہ بھارت کے عمران ملک کے سابقہ ​​ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور انگلش اوپنر جیسن رائے کی وکٹیں میری پسندیدہ تھیں، کوشش کررہا ہوں قومی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان کی نمائندگی اعزاز حاصل کرسکوں۔

احسان اللہ نے خواہش کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل میں بطور بولر لیڈنگ وکٹ ٹیکر بننا چاہتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں