احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو آبائی گاؤں مندرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
سابق جج ارشد ملک گزشتہ روز کورونا کے باعث اسلام آباد کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔
سابق جج ارشد ملک کئی دنوں سے بیمار اور نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
ارشد ملک کے بھائی کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج کو نمونیہ کی تکلیف تھی، ایک روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔