بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن گزشتہ روز 54 سال کے ہو گئے ہیں اور اس خاص موقع پر اُنہوں نے اپنے گھر کے باہر مداحوں سے ملاقات کی۔
مشہور فوٹوگرافر ورندر چاولہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اجے دیوگن کی اپنی رہائش گاہ کے باہر مداحوں سے ملاقات کے دوران ایک مداح نے اداکار کا ہاتھ ان کی اجازت کے بغیر پکڑنے کی کوشش کی جوکہ اُنہیں پسند نہیں آیا اور اُنہوں نے اپنا ہاتھ پیچھےکھینچ لیا۔
اگرچہ اداکار کا اپنے گھر کے باہر موجود مداحوں کے اتنے بڑے ہجوم سے ملاقات کرنا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوانا ایک اچھا اقدام تھا لیکن ان کا مداح سے زبردستی اپنا ہاتھ پیچھے کھینچنا سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔
اس بات پر گزشتہ روز سے اجے دیوگن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
کام کے حوالے سے بات کریں تو اداکارکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھولا‘ باکس آفس پر اچھی کارکردگی دِکھا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس فلم میں تبو، سنجے مشرا اور دیپک ڈوبریال بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔