اب ڈیجیٹل آئن اسٹائن سے باتیں کیجئے!

اب ڈیجیٹل آئن اسٹائن سے باتیں کیجئے!


آئن اسٹائن بلاشبہ عظیم سائنسداں گزرے ہیں اور اب ایک بڑے منصوبے کے بعد آپ آئن اسٹائن سے سوالات کرسکتےہیں۔ اس میں آئن اسٹائن خود اپنی زندگی اور کام کے متعلق جرمن لہجے میں انگریزی بولتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس ضمن میں آڈیو ساز کمپنی افلورتھمِک اور ڈیجیٹل انسانوں پر کام کرنے والی کمپنی یونیک نے مشترکہ طور پر یہ ویب سائٹ تیار کی ہے جہاں آئن اسٹائن آپ سے عین اپنی ہی آواز میں بات کرتے نظر آتے ہیں۔

اس طرح بہت اصلی دکھائی دینے والے آئن اسٹائن س سے اس طرح بات کی جاسکتی ہے کہ گویا وہ ماہرِ طبیعیات حقیقی انداز میں ہمارے سامنے بیٹھا ہے۔ اس میں آئن اسٹائن پلک جھپکاتے ہیں، مسکراتے ہیں اور چہرے پر اصل انسانوں کی طرح تاثرات کے حامل ہیں۔

اس کی تفصیلی وژول ٹیکنالوجی کے ساتھ معلومات کا ایک پورا انجن ہے جو اسے حقیقی بناتا ہے۔ پھر آپ آئن اسٹائن کی اصل آواز کے ساتھ اسے سن کر مزید حیران رہ جائیں گے۔ اس کے لیے آئن اسٹائن کی گفتگو کی تمام آڈیو فائلز کو ڈیٹا بیس میں شامل کرکے مشینی آواز کو تربیت دی گئی ہے جو ہوبہو آئن اسٹائن کی آواز نکالتی ہے۔ اس ضمن میں ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ آڈیو فائل کا معیار بہت خراب تھا اور اسی وجہ سے مشین سے آئن اسٹائن کی نئی آواز بنائی گئی ہے جو بہت حد تک آس کی آواز سے مشابہہ ہے۔

اس طرح آئن اسٹائن آپ سے بہت دوستانہ انداز میں گفتگو کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے علم سے آپ کو آگاہ کرتےہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے آئن اسٹائن کے چہرے کے خدوخال بہت حقیقی نظر آتے ہیں۔ یہاں آپ ان سے کسی پرسنل اسسٹنٹ یا چیٹ بوٹ کی طرح گفتگو کرسکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں