اب مصنوعی ذہانت کے ساتھ فوٹوشاپ کیمرہ ایپ تیار


سان فرانسسكو: 

دنیا بھر میں تصاویر کی ایڈیٹنگ کے لیے مشہور ترین سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی ایڈوبی اپنی جدید ایپ جلد ہی پیش کررہی ہے جس میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی صلاحیت کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔

اسے فوٹوشاپ کیمرہ کا نام دیا گیا ہے۔ اس ایپ کی بدولت حقیقی وقت میں تصاویر کی ایڈیٹنگ اور کراپنگ کی جاسکے گی ۔ مصنوعی ذہانت کی بدولت آپ تصاویر کو ہاتھوں ہاتھ ایڈیٹ کرسکتےہیں۔ اگرچہ اس طرح کی لاتعداد ایپس موجود ہیں لیکن ایڈوبی نے اس میں بعض اہم خواص بھی شامل کئے ہیں۔

ایڈوبی کمپنی نے اپنا تیارکردہ سینسائی اے آئی پلیٹ فارم تیار کیا ہے جو ازخود تصویر دیکھ کر اس کے تقاضوں کو جان سکے گا اور اس کی نوک پلک اور رنگ سنوار سکے گا ۔ یہ ایپ تصویر کی پہلی والی حالت کی ایک کاپی بھی رکھے گا تاکہ آپ تبدیلیوں کے بعد اس کا موازنہ کرسکیں۔

غالباً بعض ماہرین کے ایڈوبی کمپی نے وقت سے پہلے ایپ کی رجسٹریشن کھولی ہے۔ ایڈوبی کے مطابق اس طرح ایپ اسٹور سے ایپ لی جاسکے گی اور جیسے ہی یہ عوام کے لیے پیش کی جائے گی تو اس سے قبل آپ کو مطلع کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں