’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘، کاشف خان کا بیٹی کی منگنی کی کئی تقریبات پر ردِ عمل

’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘، کاشف خان کا بیٹی کی منگنی کی کئی تقریبات پر ردِ عمل


پاکستان کے نامور کامیڈین کاشف خان نے بیٹی، مشہور ٹک ٹاکر و یوٹیوبر ربیکا خان کی منگنی کی کئی تقریبات پر ردِ عمل دیا ہے۔

پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے والے کامیڈین کاشف خان کی بیٹی کی منگنی کی تقریب سے مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں کاشف خان بیٹی کی منگنی سے قبل اور بعد کی تقریبات سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

کاشف خان کا خوشگوار موڈ میں کہنا ہے کہ ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔‘

ابھی تک صرف منگنی ہوئی ہے آگے بہت ساری تقریبات باقی ہیں: ربیکا خان

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو ہم ربیکا کی ’پری انگیجمنٹ سیلیبریشن‘ (منگنی سے قبل کی تقریبات) کر رہے تھے اب ہم ’پوسٹ انگیجمنٹ سیلیبریشنز‘ (منگنی کے بعد کی تقریبات) کریں گے۔

یاد رہے کہ ربیکا خان کی حال ہی میں اپنے دوست حسین ترین کے ساتھ ’بات پکی‘ کی رسم ہوئی تھی۔

بعد ازاں منگنی سے قبل اس جوڑی کا ’میوزک نائٹ‘، ’قوالی نائٹ‘، ’ڈھولکی‘، ’ڈانڈیاں‘، ’مہندی‘ اور ’پری انگیجمنٹ ڈانس شوٹ‘ ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں