ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال

ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال


نامور بھارتی ادکار ابھیشیک بچن دوبارہ ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال ہوگئے۔ وہ ہاؤس فل کی پانچویں فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ 

ابھیشیک بچن ہاؤس 2016 کی فلم ہاؤس فل 3 میں جلوہ گر ہوئے لیکن وہ 2019 کی ہاؤس فل 4 سے غائب تھے۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ اس فرنچائز کی اگلی فلم میں مستقل ہیروز اکشے کمار اور رتیش دیش مکھ کے ساتھ اسٹار کاسٹ میں نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ہاؤس فلم میری سب سے پسندیدہ کامیڈی فرنچائز ہے، یہاں واپس آنا ایسا لگ رہا ہے جیسے میں گھر لوٹ آیا ہوں، ساجد ناڈیاد والا کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ خوشی کی بات ہوتی ہے۔

ابھیشیک نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی ساتھی فنکاروں اکشے کمار اور رتیش دیش مکھ کے ساتھ فلم کے سیٹ پر خوب تفریح دیکھ رہا ہوں میں ہدایتکار ترون منسوکھانی کے ساتھ دوبارہ کام کی اس شراکت کےلیے پُرجوش ہوں۔

فلم سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ اسکی شوٹنگ کا آغاز رواں برس ہی اگست میں برطانیہ میں ہوجائے گا جبکہ فلم آئندہ برس جون میں نمائش کےلیے پیش کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ ابھیشیک بچن ہاؤس فل کے علاوہ ناصرف دھوم فرنچائز کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں بلکہ وہ اس فرنچائز کا مستقل حصہ بھی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں