ابھیجیت نے شاہ رخ سے اپنے جھگڑے پر خاموشی توڑ دی

ابھیجیت نے شاہ رخ سے اپنے جھگڑے پر خاموشی توڑ دی


بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے جھگڑے پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں ابھیجیت بھٹاچارجہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تلخی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ’وہ جانتا ہے کہ مجھے تکلیف ہوئی ہے‘

گلوکار نے بالی ووڈ کنگ خان کی فلم ’میں ہوں ناں‘ میں اپنے گانوں کے حوالے سے کریڈٹ نہ ملنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں کے تعلقات میں تلخی پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور شاہ رخ خان کے جنم دن میں صرف ایک دن کا فرق ہے، ہمارا مزاج ایک جیسا ہے، ہم دونوں کشیدگی کی وجہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ کبھی لگتا ہے کہ اُس کے پاس بالکل بھی وقت نہیں ہے جبکہ ایسا نہیں ہے، میں خود کو جانتا ہوں اور شاہ رخ خان کو بھی اچھے سے جانتا ہوں۔ ہمارے درمیان قریبی تعلق نہیں ہے لیکن وہ جانتا ہے چوٹ پہنچی ہے۔

شاہ رخ خان آخری بار فلم ’ڈنکی‘ میں دیکھے گئے، راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں تاپسی پنوں، وکی کوشل اور بومن ایرانی نمایاں کردار نبھائے تھے۔

ان کی پرفارمنس کو مداحوں کے ساتھ ناقدین نے بھی سراہا تھا، ان کا اگلا پروجیکٹ اپنی صاحبزادی سوہانا خان کے ساتھ ’ کنگ‘ کے نام سے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں