بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم خان سے متعلق ان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور کا بیان سامنے آگیا۔
ابراہیم خان سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے جبکہ اداکارہ سارہ علی خان کے چھوٹے بھائی ہیں، سیف علی خان سے شادی کے بعد بھی کرینہ کپور کے ابراہیم اور سارہ ساتھ تعلقات کافی خوشگوار ہیں، جس کا ثبوت ابراہیم علی خان کی تازہ پوسٹ پر کرینہ کپور کے تبصرے کی صورت میں نظر آیا ہے۔
ابراہیم خان نے فلوریڈا میں فارمولہ ون ریس کے دوران انہوں نے ریسنگ کار کے اسٹار چارلس لیکرک کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ابراہیم علی خان کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے ہیں اور ان کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایسے میں ان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں اور انہوں نے بھی ابراہیم خان کی تصاویر پر زبردست تبصرہ کیا ہے۔
کرینہ کپور نے ابراہیم خان کی تصاویر دیکھ کر ان پر فلم کبھی خوشی کبھی غم کا مشہور ڈائیلاگ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ ’تمھارا کوئی حق نہیں بنتا تم اتنے ہینڈ سم لگو۔‘
ابراہیم خان بھی بالی ووڈ فلم میں جلد ڈیبیو کرنے والے ہیں، انہوں نے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے، جبکہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کے ساتھ بھی وہ اکثر گھومتے نظر آئے ہیں۔