معروف گلوکار ابرار الحق کا شادی سیزن کے لیے نیا گانا ’چمکیلی‘ سات دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔
ابرار الحق کا ’بھیگا بھیگا سا یہ دسمبر ہے‘ اکثر دسمبر کے دنوں میں لوگوں کی زبانوں پر ہوتا ہے اور اب وہ اسی مہینے میں ’چمکیلی‘ گانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں جس کی ویڈیو میں ابرار الحق کے ساتھ ساتھ اداکارہ مہوش حیات اور یوٹیوبر شاہویر جعفری پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔
گانے کے ٹیزر میں مہوش حیات کو دلہن جب کہ شاہویر جعفری کو دلہا بنے دیکھا جا سکتا ہےجب کہ ابرار الحق دلہے کو سُسرال کو برداشت کرنے کی ٹپس دے رہے ہیں۔
گلوکار ابرارالحق نے گانے کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 7 دسمبر کو اس سال کا شادی گانا ریلیز کر رہے ہیں۔