آنے والے دن قوم پر قیامت بن کر ٹوٹنے والے ہیں: حمزہ شہباز


لاہور: مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آنے والے دن قوم پر قیامت بن کر ٹوٹنے والے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا اسمبلی کیفے ٹیریا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیازی صاحب نے خود کوئی کام کیا نہ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں جاری رکھ سکے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے جب کہ کرنسی کے معاملے میں پاکستان نیپال سے بھی نیچے آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ خسارہ اور ڈالر کی قدر میں کمی کہاں جا کر رکے گی، نیازی صاحب نے اپنے 50 فیصد وعدے بھی پورے کیے ہوتے تو آج یہ حال نہ ہوتا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ یہ نالائقوں کی حکومت ہے، یہ کھیل تماشا زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب یہ قوم آپ کو این آر او نہیں دے گی، برطانیہ جیسا ملک بھی اب پاکستان پر اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، برطانیہ کو بھی پتہ چل گیا ہےکہ نیازی صاحب سیاسی انتقام لے رہے ہیں


اپنا تبصرہ لکھیں