آنر ایکس 10 نوچ لیس ڈسپلے اور 5 جی سپورٹ سے لیس


ہواوے کی ذیلی کمپنی آنر نے اپنا نیا فون ایک 10 فائیو جی متعارف کردیا ہے۔

آنر ایکس 10 فائیو جی میں کیرین 820 پراسیسر استعمال کیا گیا ہے جبکہ ڈوئل موڈ فائیو جی سپورٹ دی گئی ہے اور 9 فائیو جی فریکوئنسی بینڈز بھی موجود ہیں۔

اس فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا تمزاج کمپنی کے اپنے میجک یو آئی 3.1.1 سے کیا گیا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز ہیں۔

اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون 6.63 انچ کے فل ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 180 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 40 میگا پکسل کا آر وائے وائے بی سنسر کے ساتھ ہے جو روشنی کی بہتر حساسیت کے ساتھ کم روشنی میں فوٹوگرافی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی دیئے گئے ہیں، جن کے اتھ اے آئی ایس سپر نائٹ موڈ، تھری ڈی پورٹریٹ لائٹنگ ایفیکٹ اور 960 فی سیکنڈ فریم ویڈیو ریکارڈنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔

فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پوپ اپ میکنزم کے ساتھ دیا گیا ہے۔

دیگر نمایاں فیچرز میں جی پی یو ٹربو اور کیرین گیمنگ پلس 2.0 قابل ذکر ہیں جو اے آئی فریکوئنسی موڈیولشن کے لیے استعمال ہوتے ہیں تاکہ گیمنگ پرفارمنس اور پاور کے استعمال میں توازن برقرار رہ سکے۔

4300 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔

یہ فون 4 رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اسے سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اس کا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1899 چینی یوآن (لگ بھگ 43 ہزار پاکستانی روپے)، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2199 یوآن (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون لینے کے لیے 2399 یوآن (53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ہواوے اور آنر کے نئے فونز میں گوگل سروسز اور ایپس موجود نہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں