چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے انضمام الحق کے بارے میں قومی کرکٹر آصف علی نے نیا انکشاف کر دیا۔
جارح مزاج بلے باز آصف علی نے کہا کہ جب انضمام بھائی کو معلوم ہوا کہ میری بیٹی چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہے، تو وہ ذاتی طور پر پی سی بی کے دفتر گئے اور بورڈ حکام سے میری بیٹی کے علاج کیلئے فنڈز کی بات کی اور یہ سب معاملات خود حل کئے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں آصف علی کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے لیجنڈ ہیں جن کی تعریف الفاظ میں نہیں کی جا سکتی، نوجوان کھلاڑیوں کے لئے گراﺅنڈ کے اندر اور باہر حقیقی معنوں میں رول ماڈل ہیں۔
واضح رہے انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر کی مدت 30 جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور انہوں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پریس کانفرنس میں اپنے عہدے سے سکبدوشی کا اعلان کیا تھا