آسڑیلیا کے ٹم نیلسن پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

آسڑیلیا کے ٹم نیلسن پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر


آسڑیلیا کے ٹم نیلسن کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کو اپنے سپورٹ اسٹاف میں شامل کر لیا، وہ پاکستان شاہینز کے کیمپ کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

ٹم نیلسن گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ میں شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

شان مسعود کپتان اور سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہ بنگلادیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت بھی کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں