آسٹریلیا کے متعدد شہروں میں مہاجرین کے حق میں مظاہرے


  آسٹریلیا کے کئی شہروں میں حکومت کی مہاجرین سے متعلق سخت پالیسی کے خلاف مظاہرے کئے  گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق   ان ملک گیر مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ان مظاہروں کی کال کینبرا مسلم کمیونٹی نے دی تھی ۔مظاہرین نے حکومت سے  جزیروں پر تارکین وطن کے لیے بنائے گئے حراستی مراکز ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔   2013 میں بنائے گئے ان حراستی مراکز کے باعث کینبرا حکومت کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے، آسٹریلوی حکومت کے مطابق ان جزائر پر اب بھی قریب ایک ہزار تارکین وطن موجود ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں