آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین ڈِلون بھی زیادتی سے محفوظ نہ رہ سکیں۔
آسٹریلوی وزیراعظم باب ہاک کی 59 سالہ صاحبزادی روزلین نے انکشاف کیا ہے کہ 80 کی دہائی میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
روزلین کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی پارٹی کے ایک سینیٹر نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے انکشاف کیا کہ جب اس بارے میں والد کو بتایا تو انہوں نے بدنامی کے خوف سے خاموش رہنےکو کہہ دیا تھا۔
آسٹریلوی وزیراعظم باب ہاک کی صاحبزادی روزلین کی جانب سے یہ دعوٰی جائیداد کی تقسیم کے تنازع کے دوران سامنے آیا ہے۔