سڈنی: آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔
آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ایرون فنچ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، ٹیم سلیکٹرز نے ون ڈے سیریز کے لیے 14 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جب کہ کئی ناموں کو باہر کردیا۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈکوم، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، مچل مارش، پیٹر سڈل، نیتھن لیون، ایڈم زمپا، الیکس کیری، جے رچرڈسن، بلی اسٹین لیک اور جیسن بیرینڈروف شامل ہیں۔
فاسٹ بولر میچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزلی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جب کہ ٹریوس ہیڈ، ڈی آر چی شارٹ ، کرس لین اور بین میکڈرمٹ کو ڈراپ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 12، 15 اور 18 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔