آسٹریلیا میں نشے میں دھت شخص نے 4 بچوں پر گاڑی چڑھادی

آسٹریلیا میں نشے میں دھت شخص نے 4 بچوں پر گاڑی چڑھادی


آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نشے میں دھت ایک شخص نے بچوں کے گروپ پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں چار بچے ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  نشے میں دھت گاڑی چلانے والے شخص نے تیز رفتاری سے بچوں کے ایک گروپ پر گاڑی چڑھادی جس کے نیتجے میں 4 بچےجاں بحق جب کہ 3 بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

 ہلاک ہونے والے بچوں میں  2 بہنیں، بھائی اور ایک کزن شامل ہے۔

واقعےکے بعد محسوس کررہا تھا کہ میں اپنا ہوش کھوبیٹھا ہوں: جاں بحق بچوں کے والد۔۔۔۔فوٹو: بشکریہ دی گارجین

آسٹریلوی پولیس کے مطابق  نشے میں دھت گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے  اس پر قتل عام اور شراب نوشی کے الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد ڈینیل عبداللہ کا کہنا ہے کہ کل ہم اپنے 3 بچوں سےمحروم ہوگئے ہیں، میرا کزن بھی اپنی بیٹی سے ہاتھ دھوبیٹھا ہے،  واقعےکے بعد محسوس کررہا تھا کہ میں اپنا ہوش کھو بیٹھا ہوں۔

 والد نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ڈرائیوروں کو گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کرنا چاہیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں