آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بیٹر ٹریوس ہیڈ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹریوس ہیڈ تاخیر سے برسبین پہنچیں گے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے اختتام پر ٹریوس ہیڈ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی، ان کو منگل کی صبح تک برسبین جانے سے روکا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ کو صحت یاب ہونے کے لیے وقت دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن کل شروع ہو گا جبکہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔