ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان اپنے والد کے ساتھ فلم نگری میں ڈیبو کررہے ہیں۔
ڈزنی لائن کنگ کے ری میک ہندی ورژن میں شاہ رخ خان مفاسا اور آریان خان سمبا کی وائس اوور کریں گے۔ یہ آریان خان کی پہلی فلم ہوگی۔
شاہ رخ خان نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’باپ بیٹے کے طور پر مفاسا اور سمبا کی آواز دینا میرے اور آریان کےلیے بہترین ذاتی اور پروفیشنل تجربہ ہے۔ اس مووی کو اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ دیکھنا بہت خاص ہوگا کیونکہ وہ اس فلم کا بہت بڑا فین ہے اور اپنے بڑے بھائی اور باپ کی آوازوں کو ان کرداروں کے ساتھ دیکھنا ایک یادگار تجربہ ہوگا۔‘