آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کی بری فوج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی اور تربیتی تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روسی کی بری فوج کے سربراہ سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی کو نقصان پہنچا کر فائدہ اٹھانے پر یقین نہیں رکھتا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی بری فوج کے سربراہ نے جی ایچ کیو آمد پر یاد گار شہداء پر پھول رکھے جب کہ پاک فوج کے دستے نے روسی بری افواج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان روابط اور تعاون پر یقین رکھتا ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی فوجی سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق روسی بری فوج کے سربراہ نے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور وسیع بنیاد پر تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو پاکستان کی کامیابیوں پر اسے سراہنا چاہیے