آئی فون 13 کو متعارف کرانے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

آئی فون 13 کو متعارف کرانے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی


2020 میں ایپل نے آئی پیڈ ایئر 4 کو نئی آئی فون 12 سیریز سے قبل پیش کیا تھا جو اکتوبر میں متعارف ہوئی تھی۔

کئی برس بعد پہلی بار آئی فون سیریز کے فونز کو ایک ماہ تاخیر سے پیش کیا گیا تھا اور اس وجہ سے ایپل کے پاس آئی فون 13 کی تیاری کے لیے ایک ماہ کا وقت کم ہوگیا۔

گزشتہ سال کی تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کی وبا تھی جس سے سپلائیز کی کمی کا سامنا ہوا تھا۔

تاہم اس سال ایپل کی جانب سے آئی فون 13 سیریز کو ستمبر میں ہی متعارف کرائے جانے پر زور دیا جارہا ہے۔

اب نئی لیک میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 13 سیریز کے فونز 14 ستمبر کو پیش کیے جائیں گے۔

2021 میں بھی 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے ایک 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس۔

لیک کے مطابق نئے آئی فونز کی پروڈکشن اگست کے اختتام یا ستمبر کے آغاز میں شروع ہوگی۔

لیک میں مزید بتایا گی کہ آئی فون 13 میں ایک ٹی بی کا ورژن نہیں ہوگا جس کے بارے میں کچھ عرصے قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں، یعنی 512 جی بی اسٹوریج والا آئی فون اس بار بھی سب سے زیادہ اسٹوریج والا فون ہوگا۔

ایسا کہا جارہا ہے کہ نئے آئی فونز کی قیمت گزشتہ سال کے ماڈل جتنی ہی ہوگی یعنی آئی فون 13 منی کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

نئے آئی فونز میں ایپل کا نیا اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جس کی کارکردگی اے 14 کے مقابلے مین کم از کم 20 فیصد جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہوگی۔

زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس بار 2 آئی فونز میں ایل ٹی پی او اسکرینز دی جائیں گی، اس طرح یہ ماڈلز ایک سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ پر مطابقت حاصسل کرسکیں گے۔

یہ ایپل کے اولین آئی فونز ہوں گے جن میں اسکرین ریفریش ریٹ 60 ہرٹز سے زیادہ ہوگا۔

ایپل کو توقع ہے کہ آخری سہ ماہی میں آئی فون 13 سیریز کے 9 سے 10 کروڑ فونز فروخت ہوسکیں گے جو کہ آئی فونز 12 سیریز سے زیادہ ہوں گے، جس کے اکتوبر سے دسمبر 2020 کے دوران 8 کروڑ سے زیادہ ماڈلز فروخت ہوئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں