آئی فون 13 سیریز کو خریدنے کے لیے مختلف ممالک میں لوگوں کی لمبی قطاریں

آئی فون 13 سیریز کو خریدنے کے لیے مختلف ممالک میں لوگوں کی لمبی قطاریں

آئی فون 13 کو دنیا کے مختلف ممالک میں 24 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا اور ہزاروں افراد اس موقع پر مختلف شہروں کے ایپل اسٹورز کے سامنے قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔

سنگاپور سے لے کر نیویارتک، ہر جگہ سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے اس فون کو خریدنے میں سبقت لے جانا چاہتے تھے۔

14 ستمبر میں متعارف کرائے جانے کے بعد اسے 24 ستمبر کو دنیا کے بیشتر ممالک میں صبح 8 بجے (وہاں کے مقامی وقت کے مطابق) فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

اس لحاظ سے سب سے پہلے آسٹریلیا میں لوگوں کو اس فون کو خریدنے کا سب سے پہلا موقع ملا۔

تو یہاں دنیا بھر میں ایپل اسٹور کے سامنے ہجوم اور فونز خریدنے والوں کو دیکھیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں میں آئی فونز سیریز کی فروخت کے موقع کی ایک تصویر، رائٹرز فوٹو
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں میں آئی فونز سیریز کی فروخت کے موقع کی ایک تصویر، رائٹرز فوٹو
مختلف رپورٹس کے مطابق اس سال چین میں پری آرڈر میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے آئی فونز بک کرائے، رائٹرز فوٹو
مختلف رپورٹس کے مطابق اس سال چین میں پری آرڈر میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے آئی فونز بک کرائے، رائٹرز فوٹو

خیال رہے کہ ایپل نے آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس نئی ایپل واچ اور آئی پیڈ منی کے ساتھ متعارف کرائے تھے۔

آئی فون 13 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 13 میں 6.1 انچ، آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے ، یعنی چاروں فونز کا ڈسپلے سائز آئی فون 12 سیریز جیسا ہے۔

اس بار سب آئی فون اے 15 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں اور کمپنی کے مطابق اس کی کارکردگی گزشتہ سال کے اے 14 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہے۔

چاروں فونز میں 5 جی سپورٹ موجود ہے بلکہ اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

بیجنگ میں آئی فون خریدنے والے صارفین کی خوشی، فوٹو بشکریہ ایپل
بیجنگ میں آئی فون خریدنے والے صارفین کی خوشی، فوٹو بشکریہ ایپل
ایپل اسٹور کے باہر کافی رش دیکھنے میں آیا، فوٹو بشکریہ ایپل
ایپل اسٹور کے باہر کافی رش دیکھنے میں آیا، فوٹو بشکریہ ایپل

پہلی بار کمپنی کی جانب سے 2 آئی فونز (پرو ماڈلز) میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے بھی دیا گیا ہے اور ان میں ہی ایک ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی موجود ہے۔

اس سال آئی فونز کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ گزشتہ سال کے ماڈلز جتنی قیمتیں رکھی گئی ہیں۔

ہوانگزو میں ایپل اسٹور کے باہر رش، اے ایف پی فوٹو
ہوانگزو میں ایپل اسٹور کے باہر رش، اے ایف پی فوٹو
ہوانگزو میں آئی فونز خریدنے کے لیے لوگ کئی گھنٹوں تک انتظار کرتے رہے، اے ایف پی فوٹو
ہوانگزو میں آئی فونز خریدنے کے لیے لوگ کئی گھنٹوں تک انتظار کرتے رہے، اے ایف پی فوٹو

ڈیزائن کے لحاظ سے یہ بھی فونز گزشتہ سال کے ماڈلز جیسے ہی ہیں، بس فرنٹ پر نوچ کا حجم کچھ کم کیا گیا جبکہ بیک کیمرا موڈیول ری ڈیزائن کیا گیا۔

مگر اس سال کے فونز کی ایک خاص بات ان کی پہلے سے زیادہ بیٹریاں ہیں جو گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ وقت تک کام کرسکیں گی۔

سنگاپور میں بھی ایپل اسٹور کے باہر متعدد افراد آئی فون خریدنے کے لیے صبح ہی کھڑے ہوگئے تھے، فوٹو بشکریہ straitstimes
سنگاپور میں بھی ایپل اسٹور کے باہر متعدد افراد آئی فون خریدنے کے لیے صبح ہی کھڑے ہوگئے تھے، فوٹو بشکریہ straitstimes
سنگاپور میں سب سے پہلے آئی فون خریدنے والے صارف کی خوشی، فوٹو بشکریہ straitstimes
سنگاپور میں سب سے پہلے آئی فون خریدنے والے صارف کی خوشی، فوٹو بشکریہ straitstimes

جہاں تک کیمرا سیٹ اپ کی بات ہے تو آئی فون 13 میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے درحقیقت اس سال کی سب سے بڑی تبدیلی کیمرا سسٹم میں ہی کی گئی ہے۔

اس سیٹ اپ میں گزشتہ سال کے آئی فون 12 پرو میکس کا آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سسٹم دیا گیا ہے جبکہ ایک نیا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا (پہلے کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ بڑے سنسر سے لیس) بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔ فون کا دوسرا کیمرا بھی 12 میگا پکسل کا ہے۔

کووڈ 19 کی وبا کے باعث لوگوں نے فیس ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے آئی فونز خریدے، اے پی فوٹو
کووڈ 19 کی وبا کے باعث لوگوں نے فیس ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے آئی فونز خریدے، اے پی فوٹو
نیویارک میں سب سے پہلے آئی فون خریدنے والا صارف، اے پی فوٹو
نیویارک میں سب سے پہلے آئی فون خریدنے والا صارف، اے پی فوٹو

آئی فون 13 پرو ماڈلز کے دونوں فونز میں بالکل نیا 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

وائیڈ کیمرا کم روشنی میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے جس کی وجہ اس کا بڑا سنسر ہے جبکہ الٹرا وائیڈ سنسر کو بھی وائیڈر آپرچر کی مدد سے نمایاں حد تک بہتر بنایا گیا ہے۔

تینوں کیمروں میں نائٹ موڈ موجود ہے اور ایک نئے میکرو موڈ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جو 2 سینٹی میٹر چھوٹی اشیا کی تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

آئی فون 13 منی کی قیمت 699 ڈالرز، آئی فون 13 کی 799 ڈالرز، آئی فون 13 پرو کی 999 ڈالرز اور آئی فون 13 پرو میکس کی 1099 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں