آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم کی ترقی


آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے بعد جاری کی جانے والی درجہ بندی میں پہلی 4پوزیشنز پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ اسٹیون اسمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے اور کین ولیم سن چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ان کے لیے جگہ خالی کرنے والے ڈیوڈ وارنر کو ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے چھٹے نمبر پر جانا پڑا۔ اس کے بعد بین اسٹوکس، چتیشور پجارا، جو روٹ اور اجنکیا رہانے ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

محمد عباس دو درجے ترقی کے ساتھ بولرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ پیٹ کمنز کی حکمرانی برقرار ہے، اسٹوارٹ براڈ ایک چھلانگ لگاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

نیل ویگنر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، اس کے بعد ٹاپ 10 بولرز میں ٹم ساؤدی، جیسن ہولڈر، کاگیسو ربادا، مچل سٹارٹ، محمد عباس، جسپریت بمرا اور ٹرینٹ بولٹ کے نام شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں