انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کیپ ٹاؤن کی وکٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
کیپ ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقا کا ٹیسٹ 107 اوورز میں مکمل ہو گیا تھا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کرس براڈ نے اپنی رپورٹ میں پِچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے، دونوں کپتانوں نے بھی پچ کے غیر معیاری ہونے پر اتفاق کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ وینیو پر ایک ڈی میریٹ پوائنٹ لگا دیا گیا، پِچ پر غیر متوازی باؤنس بیٹنگ کے لیے سازگار نہ تھا۔
واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 642 گیندوں میں فیصلہ ہوگیا تھا۔