آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ دسمبر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ دسمبر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ دسمبر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے دسمبر کے بہترین کھلاڑیوں کےلیے تین کھلاڑیوں کے نام فائنل کیے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ دسمبر کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

بنگلادیش کے تیج الاسلام اور نیوزی لینڈ کے گلین فلیپس بھی ان کے مدِمقابل ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ بولنگ پرفارمنس پر نامزدگیوں میں شامل کیا گیا۔

تیج الاسلام کو نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ بولنگ کی وجہ سے نامزد کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں