آئی ایم ایف قرض پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملےگی، وفاقی وزیر خزانہ

آئی ایم ایف قرض پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملےگی، وفاقی وزیر خزانہ


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملےگی۔

آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے، پبلک فنانس، توانائی، حکومتی اداروں کے ایریاز میں سلف سسٹین ایبلٹی لانےکی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل اصلاحات لائیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔

قرض پروگرام کی مالیت 7 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاف سطح کے طے پانے والے معاہدے کی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لی جائے گی جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے اس سلسسے میں اپنا اعلامیہ بھی جاری کردیا۔

ایک بیان کے مطابق نیا قرض پروگرام پاکستان کو میکرو اکنامک استحکام و مضبوطی، مزید جامع اور لچکدار ترقی کے لیے حالات پیدا کرنے کے قابل بنائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف مشن نے 13 مئی سے 23 مئی تک پاکستان کا دورہ کیا، آئی ایم ایف مشن نے دورہ پاکستان اور بعد میں ورچوئل مذاکرات کیے، ان کے تحت پاکستان ٹیکس کا دائرہ کار بڑھائے گا،ٹیکس چھوٹ ختم کرے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں