تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے چند روز قبل ٹوئٹر پر ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہونے کی مذمت کی تھی، جس کے بعد ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے ‘آئٹم گرل’ کہا تھا۔
مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘یقین نہیں آرہا ہے 2020 کو شروع ہوئے صرف 72 گھنٹے گزرے ہیں اور دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، میرا خیال ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آزاد ملک کے رہنما بین الاقوامی قوانین کی پروا کیے بغیر یکطرفہ فیصلے کریں، یہ بات صرف ایران اور امریکا تک محدود نہیں، خدا ہم سب کی حفاظت کرے’۔
Can’t believe that just 72 hours into 2020 & the world is already teetering on the edge of war. I guess this is wht happens when the “leader of the free world”takes unilateral decisions without regard for international laws. This isn’t just abt Iran &USA.God protect us #Soleimani
جس کے بعد عامر لیاقت نے اپنی ایک ٹوئٹ میں مہوش حیات پر تنقید کی اور لکھا کہ ‘تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے کے لیے بلاتے؟’
تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہئیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟ https://twitter.com/siasatpk/status/1213794939714322434 …
Siasat.pk✔@siasatpk
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کےہاتھوں ہلاکت پر مہوش حیات کا تشویش کا اظہار، ٹرمپ پرکڑی تنقید#Iran #Qassem @MehwishHayathttps://urdu.siasat.pk/article/1945?fbclid=IwAR09gOgm9296rfRwB8bCFKuGz9U4ep63ydVrUVfvn7hR5BuN-ro2Rpbr3P0 …
اس ٹوئٹ پر عامر لیاقت کو متعدد صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ خود مہوش حیات نے بھی انہیں کرارا جواب دے دیا۔
اداکارہ نے عامر لیاقت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘یہ آئٹم گرل اپنی رائے دینے کا جمہوری حق استعمال کررہی ہے جبکہ آپ صرف طعنہ بازی کرسکتے ہیں اور کچھ نہیں، مرد بنیں’۔
Aamir Liaquat Husain✔@AamirLiaquat
تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہئیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟ https://twitter.com/siasatpk/status/1213794939714322434 …
Siasat.pk✔@siasatpk
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کےہاتھوں ہلاکت پر مہوش حیات کا تشویش کا اظہار، ٹرمپ پرکڑی تنقید#Iran #Qassem @MehwishHayathttps://urdu.siasat.pk/article/1945?fbclid=IwAR09gOgm9296rfRwB8bCFKuGz9U4ep63ydVrUVfvn7hR5BuN-ro2Rpbr3P0 …
This “item girl” is exercising her democratic right to have an opinion whereas you keep stooping to making personal jibes and nothing more. Man up! BTW whatever happened to the case you were filing against me for “Load Wedding”? I have been waiting with bated breath …
خیال رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے۔
آج (6 جنوری 2020) کو ایران کے شہر تہران میں کمانڈر قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔
مہوش حیات نے اپنی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کا حوالہ دیتے ہوئے بھی عامر لیاقت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ویسے اُس مقدمے کا کیا ہوا جو آپ لوڈ ویڈنگ کو لے کر میرے خلاف دائر کرنے والے تھے؟ میں بے چینی سے انتظار کررہی ہوں’۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت نے مہوش حیات کو 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم کی کہانی ان کے گرد گھومتی ہے اور ان کی رضامندی کے بغیر ہی انہیں غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
مہوش حیات پر تنقید کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھا تھا کہ ‘تو کیا میں بھی آپ کے خلاف فلم لوڈ ویڈنگ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر نہ کروں، جو پوری فلم میرے گرد گھومتی ہے، جس میں میری رضامندی کے بغیر مجھے غلط انداز سے پیش کیا گیا اور کردار کشی کی گئی، ایک فنکار ہونے کے ناطے آپ کو ایسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہیے تھا مگر آپ اسے روک نہیں سکیں’۔
مہوش حیات کو تمغہ ملایہ وہ جانیں یا”دلوانے والا” فی الحال تو نبیل قریشی، فضا مرزا ،فہد اور مہوش لوڈ ویڈنگ کے حوالے سے عدالت کاجلد سامناکریں گےتاہم اعلان میں جب یہ کہا گیا کہ “مہوش حیات نے پاکستان میں سب سے زیادہ فلموں اور ڈراموں میں کام کیا تو سوچیے فنکاروں پر کیا گذری ہوگی؟ https://twitter.com/siasatpk/status/1109723212693360642 …
Siasat.pk✔@siasatpk
#MehwishHayat سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ۔۔ ادکارہ مہوش حیات کو صدارتی تمغہ امتیاز ملنے پر جہاں لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ لوگ مہوش حیات کی حمایت میں آگئے۔۔ دیکھئے مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرےhttps://www.siasat.pk/forums/threads/mehwishhayat-becomes-top-twitter-trend-in-pakistan.682337/ …
جس کے بعد عامر لیاقت نے مہوش حیات اور فلم کے دوسرے مرکزی اداکار فہد مصطفیٰ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔
عامر لیاقت نے گزشتہ سال مہوش حیات کو تمغہ امیتاز ملنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔