وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مفاد پرستوں کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا
پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈا اپنے انجام کو پہنچا: شہباز گل
دوسری جانب معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کل کے جلسے کے بعد ن لیگ سمیت پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈا اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ معیشت کو دیوالیہ کرنے والی ن لیگ معیشت پر بھاشن دینا بند کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈوں کی بات وہ محترمہ کر رہی ہیں جنہوں نے سر سے انڈے گھما گھما کر خاندانی غلامی کا عہدہ پایا۔