پاکستانی بزنس مین محمد عبدالسلیم امریکہ میں چل بسے نماز جنازہ پانچ اگست کو پلانو اسلامکسینٹر میں ادا کی جائیگی
ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ) امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی رہنما ڈاکٹر انس اطہر کے سسر اور پاکستانی بزنس مین محمد عبدالسلیم جو کہ امریکہ وزٹ پر آئے ہوئے تھے اور یہاںآکر وہ کرونا کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے تھے کے وہ آج 35 روز اسپتال میں وینٹیلیٹر پر رہنےکے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر دو بجے پلانو اسلامکسینٹر میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کو رپچڈسن کے مسلم قبرستان ریسٹ لینڈ میں سپرد خاککیا جائے گا ان کے انتقال پر مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے چیئرمین سید فیاض حسن ساؤتھ ایشیاءڈیموکریسی واچ کے صدر امیر علی مکھانی، پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر عابدملک اور دیگر نے ان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ مرحوم کو اللہتعالی جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے